Live Updates

عمران خان نواز شریف کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتا ہے لیکن زرداری کے ساتھ نہیں

ایشوز کے معاملے پر عمران خان اورنواز شریف ایک پیج پر آ سکتے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 دسمبر 2017 12:45

عمران خان نواز شریف کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتا ہے لیکن زرداری کے ساتھ نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف میزبان اور سیاسی تجزیہ کار آفتاب اقبال نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف ملک میں موجود ایشوز پر ایک پیج پر آ سکتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس پر دونوں ایک لائن میں بھی آ سکتے ہیں۔ لیکن اگر اصولوں کی بات کی جائے تو دونوں ہی 180ڈگری پر کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن زرداری کے ساتھ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

میری عمران خان پر سب سے بڑی تنقید ہی یہی ہے کہ انہوں نے اپنا موقف کیوں چھوڑا؟ جب انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نوجوان نسل کی جماعت ہےتو برگد اٹھا کر کیوں لے آئے؟ ان کو چاہئیے تھا کہ اپنے موقف پر قائم رہتے اور خیبر پختونخواہ میں اپنی حکومت کی کار کردگی کو چیک کرتے رہتے۔ کیونکہ کے پی کے میں جو کچھ ہو رہا ہے، مستقبل میں وہی دیکھا جائے گا ۔ پہلے انہوں نے پنجاب میں میٹروبس پر تنقید کی اور پھر پشاور میں بھی وہی سلسلہ کھول لیا ہے۔ آفتاب اقبال نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات