الیکشن کمیشن نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی

آفریدی نے الیکشن کمیشن میںعمران خان کی اضافی درخوستوں پر جواب جمع کرا دیا عمران خان کی اضافی درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا ہے ،ہمیں کیس کی اگلی سماعت کیلئے جنوری کی کوئی تاریخ دے دی جائے، وکیل لطیف کھوسہ

پیر 11 دسمبر 2017 13:18

الیکشن کمیشن نے  رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ ضیاء اللہ آفریدی نے الیکشن کمیشن میںعمران خان کی اضافی درخوستوں پر جواب جمع کرا دیا ،پیر کو الیکشن کمیشن میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے کی ،سماعت کے دوران ضیاء اللہ آفریدی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کی اضافی درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا ہے ہمیں کیس کی اگلی سماعت کے لئے جنوری کی کوئی تاریخ دے دی جائے ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ انہوں نے ضیاء اللہ آفریدی کو پارٹی سے نکال دیا تھا، اگر وہ کہتے ہیں کہ ضیاء اللہ آفریدی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے تو استعفی کا بتائیں ، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی