یوٹیوب پر کھلونوں کی ریویو ویڈیوز بنا کر سالانہ 11 ملین ڈالر کمانے والا 6 سالہ بچہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 دسمبر 2017 13:45

یوٹیوب پر کھلونوں کی ریویو ویڈیوز بنا کر سالانہ 11 ملین ڈالر کمانے والا ..
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) : یوٹیوب جہاں انٹرنیٹ صارفین کے لیے تفریح کا ذریعہ ہے وہیں بہت سے افراد کے لیے کمائی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ لوگ اپنی ویڈیو اپ لوڈ کر کے اس سے ریونیو بھی حاصل کرتے ہیں لیکن یہ سب کے بس کا کام نہیں ہے۔ تاہم انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ بچے نے سالانہ 11 ملین ڈالر کما کر ایک نئی مثال قائم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جی ہاں! 6 سالہ بچہ یو ٹیوب پر کھلونوں کے ریویوز کی ویڈیوز بناتا ہے جس سے اسے سالانہ 11 ملین ڈالرز حاصل ہو جاتے ہیں، ToysReview کے نام سے یوٹیوب پر پروگرام کرنے والا یہ ننھا میزبان ریان اس وقت کروڑ پتی ہے۔

فوربز کے مطابق ریان کا نام یوٹیوب پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ چینل تب شروع ہوا جب 4 سالہ ریان نے یوٹیوب پر کھلونوں کے ریویوز کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے اپنے والدین سے سوال کیا کہ وہ ایسی ویڈیوز کیوں نہیں بنا سکتا؟ جس کے بعد ایک چینل بنایا گیا ، جہاں ریان کے کم و بیش 10 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ریان کو یوٹیوب سے پیسے کمانے والی کم عمر ترین شخصیات میں سے ایک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :