اقتصادی راہداری کو کاغذکا ٹکڑا قرار دینا ضیائ الحق سوچ کی عکاسی ہے،نئیر حسین بخاری

پیر 11 دسمبر 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری کو کاغذکا ٹکڑا قرار دینا ضیائ الحق سوچ کی عکاسی ہے قومی ترقی کے پاک چین اقتصادی راہداری کو حقیقت میں بدلنے کیلئے بحیثیت صدر آصف زرداری کی کوششیں اور کاوشیں کسی سے پوشیدہ نہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی رایداری درحقیقت ملک کے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا منصوبہ ہے لیکن نا اہل حکمرانوں کی مغربی روٹ کو ترجیع نہ بنانے پر چھوٹے صوبے ناراض ہیں قومی ترقی کی ضمانت منصوبہ کو نا اہل گروہ نے متنازعہ بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ 5 مرلے کا گھر 6 ماہ میں نہیں بن سکتا ہم۔

(جاری ہے)

نے پاک چین اقتصادی راہداری کی نہ صرف بنیاد فراہم کی بلکہ تکمیل کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل کرائے نیر بخاری نے کہا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال یاد رکھیں14 مئء 2013 کو جب چینی وزیراعظم لی پھنگ نے سینٹ آف پاکستان سے اپنے خطاب میں گوادر پورٹ معادہ کا اعلان کیا تھا اس وقت تو قومی اسمبلی کے ممبران نے حلف بھی نہیں اٹھایا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :