ترکی کشمیر یوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے، ترک ڈپٹی اسپیکر

منگل دسمبر 11:37

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2017ء) ترکی کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر احمد آئدن نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ترکی کے بڑے دوستانہ مراسم ہیں اور اس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ کے وفد کے ترکی کی قومی اسمبلی کے دورے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے آزادکشمیر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد شاہ اور ان کے وفد سے ہونے والے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ترکی کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔

گزشتہ ستر سالوں سے جاری اس مسئلے کی وجہ سے خطے میں کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور علاقے کی سیکورٹی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔کشمیری عوام کے ساتھ ترکی کے بڑے دوستانہ مراسم ہیں ، مسئلہ کشمیر سیاسی مسئلے کے ساتھ ساتھ انسانی مسئلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر آزاد جمو کشمیر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر شاہ غلام قادر نے کہا کہ وہ ترک عوام اور کشمیری عوام کو برادر عوام سمجھتے ہیں۔ ترکی نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کی جدو جہد میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments