شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی گاڑی پر فائرنگ،

پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید

منگل 12 دسمبر 2017 11:42

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی گاڑی پر فائرنگ،
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) شمالی وزیرستان ایجنسی کے پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کی فوجی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق21 سالہ سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے اپنی تربیت مکمل کی تھی جن کا تعلق وہاڑی کے قصبہ بوریوالہ سے ہے جبکہ شہید ہونے والی21 سالہ سپاہی بشارت کو پاک فوج میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے تین سال کا عرصہ گذر چکا تھا۔ ان کا تعلق گلگت کے گائوں دانیور سے ہے۔