فیصل آباد سینٹرل جیل سے سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں کی جعلی کاغذات پر رہائی کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل دسمبر 12:14

فیصل آباد سینٹرل جیل سے سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں کی جعلی کاغذات ..
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 دسمبر۔2017ء) فیصل آباد کی سینٹرل جیل سے سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رشوت اور جعلی کاغذات پر رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔ رہائی میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور عملہ ملوث ہے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تفصیلی انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔

سینٹرل جیل سے نصر اللہ نامی منشیات کے قیدی کی قبل از وقت رہائی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ جیل سےکئی قیدیوں کو مبینہ رشوت ، ریکارڈ میں ہیرپھیر اور جعلی کاغذات بنا کر رہا کیا گیا ہے۔

قیدی نصر اللہ کی رہائی کیلئے 15 لاکھ روپے رشوت لی گئی اور جعلی تعلیمی اسناد بنا کر سزا معافی کے قانون کا فائدہ اٹھایا گیا۔ہوم ڈپارٹمنٹ نے ڈی آئی جی پریزنز لاہور ریجن مبشر احمد کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے دو ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔جیل ذرائع کے مطابق مزید 6 ایسے قیدیوں کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے جنہیں قبل از وقت رہا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments