سفاک نوجوان نے بے دردی سے والدہ اور بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 دسمبر 2017 12:50

سفاک نوجوان نے بے دردی سے والدہ اور بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) : بھارت میں بے دردی سے والدہ اور بہن کا قتل کرنے والے سفاک نوجوان نے اعتراف جُرم کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 11 سالہ بیٹی سمیت ایک خاتون کے دوہرے قتل کا کیس حل کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے 15 سالہ بیٹے کا سُراغ لگایا گیا جس نے اپنی والدہ اور بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ اسے گھر میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر ڈانٹا اور مارا جاتا تھا جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کراس نے قینچیوں اور پیزا کٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مجرم کا باپ کاروبار کے سلسلے میں گجرات میں موجود تھا جب یہ قتل کیے گئے۔ سب سے پہلے مجرم نے اپنی والدہ کو قتل کیا جس کے بعد بہن کے قتل کی چشم دید گواہ بننے کے خدشے نے اس کے ہاتھوں بہن کا بھی قتل کروادیا۔

(جاری ہے)

قتل کے بعد مجرم نے اپنے کپڑے بدلے ، گھر میں موجود نقدی ایک بیگ میں ڈالی اور گھر سے باہر نکل گیا۔ اُلجھن کا شمکار نوجوان ادھر سے ادھر سفر کرتا رہا لیکن اسے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیا کرے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ خاندان کی یاد ستانے پر اس نے اپنے والد کو فون کیا لیکن روتا ہی رہا اور کچھ بول نہ سکا۔ اسکول سے پتہ کرنے پر بھی ملزم کے خلاف کوئی سنجیدہ نوعیت کی شکایت نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر بچہ پیسوں سے بھرا بیگ بھی کھو چکا تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو اپنے کیے پر شرمندگی اور پچھتاوا ہے ، ملزم تفتیش کے دوران بھی روتا رہا لیکن اب وہ رونے کے سوا کیا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :