جمعرات اور جمعہ کو کوئی سرکاری ایجنڈا نہیں لیا جائے گا، صرف سینیٹ کے ایجنڈے پر ہی کارروائی ہوگی، چیئرمین میاں رضا ربانی

بدھ 13 دسمبر 2017 17:19

جمعرات اور جمعہ کو کوئی سرکاری ایجنڈا نہیں لیا جائے گا، صرف سینیٹ کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو ایوان میں کوئی سرکاری ایجنڈا نہیں لیا جائے گا، صرف سینیٹ کے ایجنڈے پر ہی کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل انڈوومنٹ سکالر شپ فار ٹیلنٹ کی اسامی خالی رکھنے کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ کیوں ایوان کی کارروائی کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔ اس پر احتجاجاً ہم جمعرات اور جمعہ کو ایوان میں سرکاری ایجنڈا نہیں لیں گے بلکہ صرف سینیٹ کے ایجنڈے پر ہی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :