Live Updates

عمران خان کیس کا فیصلہ ،(ن)لیگ کا عدلیہ مخالف پر وپیگنڈا تیز کرنے کا فیصلہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 11:19

عمران خان کیس کا فیصلہ ،(ن)لیگ کا عدلیہ مخالف پر وپیگنڈا تیز کرنے کا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ نہ آنے کی صورت میں (ن) لیگ نے عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈا تیز کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے کی صورت میں بھی سوشل میڈیا پر اعلی عدلیہ پر شدید تنقید اسی طرح کی جائے گی کہ ایسے لگے کہ یہ تنقید تحریک انصاف کی جانب سے کی جا رہی ہے مگر یہ سب سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر کیا جائے گا اور بظاہر یہ تاثر دیا جائے گاکہ تحریک انصاف بھی عدلیہ کے خلاف ہو گئی ہے ۔

قومی اخبار کے مطابق سول خفیہ اداروں کی جانب سے حکومت کو دی گئی رپورٹ میں بھی یہی کہا گیاہے اگر عمران خان نا اہل ہوتے ہیں تو پی ٹی آئی اے کے اندر بھی گروہ بندی ہو جائے گی جس سے پی ٹی آئی کا ووٹ بنک بھی متاثر ہو گا ۔ لیکن اگر عمران خان کے حق میں فیصلہ آتا ہے تو بہت سے اراکین دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوشش کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :