اسلام آباد ہائی کورٹ نے میر علی میں 2009ء میں ڈرون حملے پر ایف آئی آر کے اندراج پر عمل درآمد کیس میں آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او نواز بھٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:48

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میر علی میں 2009ء میں ڈرون حملے پر ایف آئی آر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میر علی میں 2009ء میں ڈرون حملے پر ایف آئی آر کے اندراج پر عمل درآمد کیس میں آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او نواز بھٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔جمعہ کو عدالت عالیہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے میر علی میں 2009ء میں ڈرون حملے پر ایف آئی آر کے اندراج پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاق کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل میاں عبدالرؤف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کریم خان کے وکیل مرزا شہزاد اکبر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران فاضل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ یہ توہین عدالت ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود آپ نے معاملہ کہیں اور بھیج دیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او نواز بھٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی.

متعلقہ عنوان :