تعلیمی فنڈز 2018ء میں دوگنا کیے جائیں، اقوامِ متحدہ

بحرانوں کے شکار ملکوں کے بچے اپنی ابتدائی تعلیم بھی مکمل نہیں کر پاتے،گورڈن برائون کی پریس کانفرنس

جمعہ دسمبر 16:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر2017ء) اقوامِ متحدہ کے عالمی تعلیم کے خصوصی سفیرگورڈن برائون نے پناہ گزین اورمختلف بحرانوں سے متاثرہ بچوں کے تعلیمی فنڈز کو دوگنا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے متاثرہ بچوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جس میں 2018ء میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 70 لاکھ بچو ں میں سے 30 لاکھ تشدد اور بدسلوکی کا شکار ہیں اور بحرانوں کے شکار ملکوں کے بچے اپنی ابتدائی تعلیم بھی مکمل نہیں کر پاتے۔رواں سال کے مقابلے میں 2018 ء میں تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آئندہ سال بچوں کی تعلیم پر تقریباً 1.4 ارب ڈالرز تک خرچ ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :