اہلیان لکی مروت کو اتفاق و اتحاد قائم رکھنے ،برادران کے ہاتھ کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے ، انور سیف اللہ خان

اہلیان علاقہ کودرپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ ہیں، کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کرنے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ، وفود سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:56

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان اور پی پی پی کے سنٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی کے رکن انو ر سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت اہلیان لکی مروت کو اتفاق و اتحاد قائم رکھنے اور برادران کے ہاتھ کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اہلیان لکی مروت نے ان کے مقابلے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں بشمول خان خوانیں کو باری باری سپورٹ کرکے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا لیکن نتیجہ پسماندگی ،غربت کے سوا کچھ نہ نکلا ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں اور احمد زئی دورے کے موقع پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

برادران نے حاجی آمیر خان اور جہانگیر خان کے بھتیجے کی فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر انہوںنے مشران علاقہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرتے ہوئے اہلیان علاقہ کودرپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی انہوںنے کہا کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کرنے سے عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی ترقی آتی ہے اگر ترقی آتے ہو ئے مسائل حل ہوتے تو لکی مروت ملک کا سب سے ترقیافتہ ضلع بن جاتا انہوںنے کہا کہ اب قوم کو یہ حقائق معلوم ہونا چاہیے کہ برادران کے علاوہ اور کوئی اہلیان لکی مروت کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا ہے اور ہم نے اپنی سیاسی زندگی میں ضلع کو ترقی دیتے ہوئے قوم کو حقوق دلانے کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :