Live Updates

ن لیگ باز نہ آئی ، عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر دانیال عزیز کا رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 دسمبر 2017 10:44

ن لیگ باز نہ آئی ، عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر دانیال عزیز کا رد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ سپریم کورٹ سے جو عمران خان کا فیصلہ آیا اس میں بہت ہی زیادہ اہمیت کی باتیں ہوئی ہیں، پانامہ کیس میں جو فیصلہ ہوا اس میں منتخب وزیر اعظم پانامہ پر نہیں بلکہ ایک اقامے پر ہٹائے گئے، وہ اقامہ جس کا تذکرہ ایک جج صاحب نےکیا اور پھر اسے جے آئی ٹی کو دیا اور جے آئی ٹی نے اس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، عمران خان کے کیس میں فارن فنڈنگ کے واضح شواہد موجو د تھے، لیکن اس کیس میں عمران خان کو چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ نواز شریف کے کیس میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا پھر بھی انہیں فارغ کر دیا گیا ۔اب تو ایسا نظر آرہا ہے کہ ملک میں دو قسم کی عدلیہ ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات