ْ دہشتگردی کو ہرصورت شکست دی جائے گی ، آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پرپیغام

ہفتہ 16 دسمبر 2017 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ دہشتگردی کو ہرصورت شکست دی جائے گی، یہ ہمارا عزم ہے، ہم آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اب بھی ان شہداء کے لیے غمزدہ ہیں، دہشتگردی کو ہرصورت شکست دے جائے گی، ہمارا عزم ہے۔