فاطمید فائونڈیشن کے ڈی آئی خان میں عطیہ خون کیمپس

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:22

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)فاطمید فائونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف سکولز وکالجز میں عطیہ خون کیمپس لگائے گئے،گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑپور‘کنزسکول اینڈ کالج اور گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج ڈی آئی خان میں لگنے والے بلڈ کیمپس میں 150سے زائد طلباء نے تھیلیسیمیا وہیموفیلیاء اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات دیئے کیمپس کے انعقاد میں گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑ پورکے پرنسپل عنایت علی شاہ‘ کنزسکول اینڈ کالج کے پرنسپل طارق الفت گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج کے پرنسپل کفیل احمدچوہان اور بلڈ انچارج پروفیسر اکرام نے بھر تعاون کیا‘ اس موقع پر مقررین نے کہاکہ ڈی آئی خان کے تعلیمی اداروں نے ہمیشہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی مدد کی ہے آئندہ بھی مکمل تعاون کیاجائے گا۔