Live Updates

جہانگیر ترین نا اہل ، پی ٹی آئی رہنماکا نام تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:37

جہانگیر ترین نا اہل ، پی ٹی آئی رہنماکا نام تاحال قومی اسمبلی کی ویب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2017ء) : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا تھا ۔ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی انہیں ڈی نوٹیفائی کیا اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر تاحال موجود ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین این اے 154 لودھراں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر جہانگیر ترین کا نام بطور رکن قومی اسمبلی موجود ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات