بلاول سے شادی کی خواہشمند لڑکی گیلانی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:09

بلاول سے شادی کی خواہشمند لڑکی گیلانی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہشمند لڑکی گیلانی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی رہائشی ایک لڑکی گیلانی ہاؤس کے باہر پہنچی ۔

(جاری ہے)

لڑکی نے موقف دیا کہ وہ بلاول بھٹو کو پسند کرتی ہے اور ان سے شادی کی خواہشمند ہے۔ لڑکی گیلانی ہاؤس پر موجود سکیورٹی کو بتایا کہ وہ بلاول کے لیے تحائف لائی ہے اور ان سے ملاقات کی خواہشمند ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زردرای کو شادی کی پیشکشیں کی جا چکی ہیں لیکن بلاول بھٹو اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ شادی اپنی بہنوں کی پسند سے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :