مہاتیر محمد نے ٹرمپ کوعالمی غنڈہ اور ولن قرار دیدیا

سب مل کر اس ولن کا مقابلہ کریں جو اس وقت امریکی صدر ہے ،سابق ملائیشین وزیراعظم

ہفتہ دسمبر 13:51

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2017ء) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی غندہ اور ولن قرار دیدیا ۔

مہاتیر محمد نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بارے میں امریکی خبر ایجنسی سے گفتگو کی ۔سابق ملائیشین وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے پیدا ہونے والا غم و غصہ دہشت گردی میں بدل جائے گا۔مہاتیر نے اپیل کی کہ سب مل کر اس ولن کا مقابلہ کریں جو اس وقت امریکی صدر ہے ، ساتھ ہی تمام مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کردیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments