نصیرآباد،صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہ کر شعرا ادبا اور قلم کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے،حاجی محمد خان لہڑی

وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی قیادت میں محکمہ ثقافت و آثار قدیمہ کی فنڈز میں خاطر خواہ اضافے سے مصنفین اور ادبا کی حوصلہ افزائی سے ادبی تخلیق کاروں میں تخلیق کرنے کا جذبہ بڑھے گا،صوبائی مشیر معدنیات

اتوار 17 دسمبر 2017 20:16

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی مشیر معدنیات و کانکنی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہ کر شعرا ادبا اور قلم کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کی قیادت میں محکمہ ثقافت و آثار قدیمہ کی فنڈز میں خاطر خواہ اضافے سے مصنفین اور ادبا کی حوصلہ افزائی سے ادبی تخلیق کاروں میں تخلیق کرنے کا جذبہ بڑھے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان براہوئی شاعر شمس ندیم کو انکے شعری مجموعہ " محبت ملاس" کو صوبائی ادبی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام مکتبہ فکر بالخصوص شعرا ادبا مصنفین کی بھرپور حوصلہ افزائی کرکے محکمہ ثقافت و آثار قدیمہ کی فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کرکے قلم کاروں اور فنکاروں کو اپنے پیروں پر کھڑی کرنے کے لئے ایوارڈ سمیت مالی مدد بھی دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ شمس ندیم کا تعلق ضلع نصیرآباد سے ہے جنہوں نے متعدد کتابیں تعنیف کرکے اپنے زبان و ادب کی بھرپور خدمت کررہے ہیں موصوف کو ادبی ایوارڈ ملنا خوش آئند اقدام ہے ایوارڈ یافتہ شعرا ادبا اور مصنفین کی حوصلہ افزائی سے انکے ادبی کام میں تیزی آجائے گی ادب سے تعلق رکھنے والے ہمارے ادبی میراث ہیں یہ لوگ حساسیت سے اپنے زبان و ادب کی تاریخ اور کھوئے ہوئے ادبی مواد کو یکجا کرکے بڑی عرق ریزی سے کتابی شکل دے کر تاریخ کے اور رق میں محفوظ بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :