رحیم یار خان آنے والی بارات کی شہریوں کی امریکی ڈالرز اور سعودی ریال کی بارش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 دسمبر 2017 11:37

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء) : یوں تو ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی شادی ایسی ہو کہ اسے برسوں تک یاد رکھا جائے اور اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے اکثر لوگ طرح طرح کے طریقے آزماتے ہیں لیکن رحیم یاد خان میں ایسی شادی ہوئی جہاں شجاع آباد سے آنے والی بارات کو دلہے کے دوستوں نے ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد سے خان پور پہنچنے پر دلہے محمد ارشد کے باراتی دوستوںنے شہر میں داخل ہوتے ہی بس کی چھت پر کھڑے ہو کر امریکی ڈالرز اور سعودی ریال لُٹاتے رہے۔

یہی نہیں دلہے کے باراتی دوست ڈبی پیک موبائل فونز بھی شہریوں کی جانب اُچھالتے رہے۔ اپنی اپنی قسمت کے مطابق کسی کے ہاتھ ڈالر لگا تو کسی کے ہاتھ ریال اور کوئی نیا ڈبہ پیک فون لے کر گھر کو چلتا بنا۔ شجاع آباد سے آنے والی اس انوکھی بارات نے رحیم یار خان کے شہریوں کی موجیں لگوا دیں۔

متعلقہ عنوان :