لاہور،ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ 2 ہزار 8 کمپنیاں کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتیں

ایف بی آر کے پاس 3 ہزار 333 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جو مجموعی رجسٹرڈ کمپنیوں کا 60.1 فیصد ہیں ان رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے ایک لاکھ تک ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں 7.6 فیصد ہیں، دستیاب دستاویز ات

پیر 18 دسمبر 2017 21:21

لاہور،ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ 2 ہزار 8 کمپنیاں کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2017ء) ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ 2 ہزار 8 کمپنیاں کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتیں بتایاگیا ہے کہ ایف بی آر کے پاس 3 ہزار 333 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جو مجموعی رجسٹرڈ کمپنیوں کا 60.1 فیصد ہیں ان رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے ایک لاکھ تک ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں 7.6 فیصد ہیںاور ان کا ادا کردہ ٹیکس 82 لاکھ 87 ہزار روپے ہے جبکہ مختلف دستاویزات سے معلوم ہواہے کہ رجسٹرڈ3 ہزار 333 کمپنیوں نے 170 ارب روپے کا ٹیکس جمع کروایا ہے اوراسی طرح ایک سے 5 لاکھ کے دوران 6.2 کمپنیوں نے 5 کروڑ ساڑھے 74 لاکھ روپے ٹیکس دیادستاویز کے مطابق 10کروڑ سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنیاں تقریباً 5 فیصد ہیں اور ان کمپنیوں نے 158 ارب 45 کروڑ 28 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروایاجبکہ 5 سے 10 لاکھ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں 3.5 فی صد ہیں اور ان کمپنیوں نے 8کروڑ 42 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

(جاری ہے)

10 سے 50 لاکھ کے درمیان ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں کٴْل کمپنیوں کا 6.7 فیصد ہیں اور انہوں نے 55کروڑ 61 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔50 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں صرف 2.4 فیصد ہیں اور ان کے ٹیکس کی رقم 55کروڑ47 لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ ایک کروڑ سے 5کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح 6.3 فیصد ہے اور ان کمپنیوں کی طرف سے جمع شدہ ٹیکس کی رقم 5 ارب 17کروڑ روپے بنتی ہے۔5 سے 10کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح صرف 2.10 فیصد ہے اور انہوں نے 4 ارب 89 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :