دبئی نے پاکستان کو ویزٹ ویزوں کے اجراء کا عمل روک دیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 دسمبر 2017 21:17

دبئی نے پاکستان کو ویزٹ ویزوں کے اجراء کا عمل روک دیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19دسمبر 2017ء) دبئی نے پاکستان کو ویزٹ ویزوں کے اجراء کا عمل روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات گزارنے کیلئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی ہے۔ دبئی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کل 3 لاکھ سے زائد پاکستانی کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات گزارنے کیلئے ویزٹ ویزے پر دبئی پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے دبئی پہنچنے کے بعد اب دبئی نے پاکستان کو ویزٹ ویزوں کے اجراء کا عمل روک دیا ہے۔ چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نعیم شریف کے مطابق گذشتہ روز دبئی کے وزٹ ویزے کے لیے بھیجی گئیں تمام درخواستیں بغیر وجہ بتائے مسترد کردی گئیں۔ جبکہ پاکستانی شہریوں کو تاحکم ثانی دبئی وزٹ ویزے کے لیے مزید درخواستیں جمع کرانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ممکن ہے کہ وزٹ ویزا پر پابندی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجودگی کی وجہ سے لگائی گئی ہو۔ تاہم یہ پابندی وقتی ہے جو کہ آئندہ برس جنوری میں ختم کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :