نوشہروفیروز ،ہالانی تھانے کی حدود محراب پور نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بدھ 20 دسمبر 2017 19:57

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء)ہالانی تھانے کی حدود محراب پور نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالانی تھانے کی حدود میں تین موڑ کے قریب محراب پور نہر سے چالیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے لاش کو نہر سے نکالا ہیلتھ سینٹر ہالانی منتقل کیا گیا پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ لاش کئی دن پرانی لگ رہی ہے جس کے باعث جسم پر سوجن آئی ہوئی ہے ورثاء کی تلاش جاری ہے