ایف بی آر این جی اوز کے نام پر ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور اداروں کیخلاف متحرک ہو گیا

چھان بین شروع کردی گئی،سخت مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ ،تمام فیلڈ فارمیشنزکو خطوط ارسال کر دئیے گئے ‘ ذرائع

جمعرات 21 دسمبر 2017 13:46

ایف بی آر این جی اوز کے نام پر ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور اداروں کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو این جی اوز کے نام پر ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف متحرک ہو گیا ،این جی اوز اور نان پرافٹ اداروں کے خلاف چھان بین شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نان پرافٹ اداروں اور این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے کے تحت ایف بی آرکی جانب سے تمام فیلڈ فارمیشنزکو خطوط ارسال کئے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں 2251 این جی اوز اور نان پرافٹ ادارے رجسٹرڈ ہیں ۔۔انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیس ٹوکیس ٹیکس رولز کا جائزہ لیا جائے ۔ رولز پر پورا نہ اترنے والوں سے قانون کے مطابق ٹیکس وصول کئے جائیں۔ایف بی آر کے خط کے مطابق بہت سے ادارے ،فلاحی ادارے ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :