چیئرمین ایف بی آر کا صنعتی خام مال ریگولیٹری ڈیوٹی سے نکالنے کا اعلان خوش آئند ہے ‘خادم حسین

حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کرے تاکہ صنعتی شعبہ کو ریلیف مل سکے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ 22 دسمبر 2017 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق محمود پاشاکی جانب سے تاجروں کے ساتھ ملاقات میں صنعتی خام مال کو ریگولیٹری ڈیوٹی سے نکالنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ سے پیداواری اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس سے ملک بھر میں بھی ہوشربا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ صنعتی شعبہ کو ریلیف مل سکے ۔ریگولیٹر ی ڈیوٹی کے باعث اشیاء مہنگی اور بیرون ملک ان کی مانگ میں کمی کے باعث برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اس لے ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ از حد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :