7ویں فرنٹیئر4بائی4واٹر کراس چیلنج ریس کل24دسمبر کودریائے سندھ پر منعقد ہوگی

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:24

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) 7ویں فرنٹیئر4بائی4واٹر کراس چیلنج ریس کل24دسمبر کودریائے سندھ پر منعقد ہوگیٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور فرنٹیئر فور بائی فورکلب کے باہمی اشتراک سے 7ویںفرنٹیئر 4بائی4 کلب واٹر کراس چیلنج جیپ ریس کل 24دسمبر کودریائے سندھ پر صوابی موٹر وے ایم 1 کے مقام پرمنعقد ہوگی جبکہ ریس کا پہلا مرحلہ آج 23دسمبر کو ہوگاریس میں ملک بھر سے 100سے زائد جیپ اور 22موٹر بائیکلیں شرکت کرینگی جبکہ امسال 5خواتین ڈرائیورز بھی ریس کا حصہ ہونگی،صوابی کے مقام پر انڈس واٹر کراس جیپ ریس میں ملک بھر سے 4بائی4جیپ کے شوقین ڈرائیورز شرکت کررہے ہیں ، ریس 9کلومیٹر کے دشوارگزار پتھریلے اور دریائے سندھ کے پانی پربنے ٹریک پر مشتمل ہوگی جس میں فرنٹیئر4بائی4کلب کی 112 جیپ، لاہور سے پی ایم آر سی کی 20جیپ ،اسلام آباد جیپ کلب کی 10، چترال4بائی4کلب کی 5جیپ، ٹیم سلطان کی 3 جیپ جبکہ موٹرسائیکل اور ہائیکرز کی 22موٹرسائیکلیں بھی اس ایونٹ کا حصہ ہونگی ،ٹورازم کارپوریشن کی ایونٹ انچارج حسینہ شوکت کے مطابق ریس میں ملک بھر سے جیپ ڈرائیور ز اور شوقین افراد شرکت کررہے ہیں ، ریس کے انعقاد کا مقصد صوابی انڈس کو سیاحت کیلئے آباد کرنا ہے ، صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے پہلے بھی سیاحتی مقامات پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا اور آئندہ بھی اقدامات کئے جائینگے، ایونٹ 5 مختلف کیٹیگریز پر مشتمل ہوگا جس میں 3401CC ٹو اوپن، 2651CC ٹو 3400CC ، زیروCCٹو2650CC،خواتین کی اوپن کیٹیگری اور بائیکرز کی اوپن کیٹیگری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :