گورنر سندھ محمد زبیر کا سینٹ میری یونیورسٹی لندن کا دورہ

یونیورسٹی حکام سے ملاقات ،اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا لندن و کراچی کے تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی اشتراک وقت کی ضرورت ہے ،گورنر

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:24

گورنر سندھ محمد زبیر کا سینٹ میری یونیورسٹی لندن کا دورہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے جمعہ کے روز برٹش اکیڈمی سینٹ میری یونیورسٹی لندن کا دورہ کیا ۔ یونیورسٹی کے حکام سے ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ برطانیہ اور صوبہ کے تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی اشتراک طالب علموں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ علمی ضروریات اور عالمی معیا ر کی تحقیقی سہولیات کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں پاکستانی طالب علموں کو بیرون ممالک کی اعلیٰ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے ۔

گورنر سندھ جو برطانیہ کے دورہ پر ہیں ، نے مزید کہا کہ صوبہ کی جامعات میں جدت ، مواصلات کی ترقی اور سیاسیات کی تعلیم پر توجہ دی جارہی ہے ،سائنسی علوم کے بغیر دور جدید کی ترقی کا حصول ممکن نہیں اس ضمن میں حکومت بھرپور وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لند ن کی جامعات اور دیگر درس گاہوں میں اسپورٹس سائنس ، اسپورٹس ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں کی تعلیم مثالی ہے ۔ ملاقات میں سینٹ میری یونیورسٹی لندن کے حکام نے گورنر سندھ سے کہا کہ سماجی جدت ، اسپورٹس،سائنس ،تربیت سمیت دیگر سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ اس کا جائزہ لے کر مشترکہ تعلیمی پروگرامز شروع کئے جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :