حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا،وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث بحران جنم لے رہے ہیں، وزیر داخلہ سندھ

دہشت گردوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی پر عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے، سہیل انور خان سیال

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:25

حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا،وفاقی حکومت کی ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہاکہ حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث بحران جنم لے رہے ہیں۔لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت میں سہیل انور سیال نے کہا کہ دہشت گردوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی پر عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی نا اہلی کے باعث بحران جنم لے رہے ہیں۔ وفاق کی نااہلی کے باعث گنے کا آباد کار احتجاج پر مجبور ہے۔ وافر مقدار میں چینی ہونے کے باوجود سبسڈی دے رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مفرور اسحق ڈار کے باعث ملک میں متعدد بحرانوں نے جنم لیا۔سندھ پولیس میں پولیس اہلکاروں کی کرپشن کے متعلق انہوں نے کہاکہ 12 ہزار پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ جو پولیس اہلکار مجرم ثابت ہوگا اسے نہیں بخشوں گا۔انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کریں گے۔ 2018 میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :