علی رضا عابدی کا دوبارہ متحدہ پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) پاک سرزمین سے اتحاد کے باعث ایم کیوایم پاکستان سے استعفیٰ دینے والے علی رضا عابدی نے ایک بار پھر متحدہ پاکستان میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پارٹی اختلاف کے باعث ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے والے علی رضا عابدی نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ان کی رہائش گاہ پر جاکر باضابطہ اعلان کریں گے، استعفیٰ واپس لینے پر علی رضا عابدی کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :