مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دوملزمان کی ضمانت10,10 روپے کے عوض منظور کرلی

جمعہ دسمبر 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2017ء) ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دوملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10,10کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کومقامی عدالت میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دوملزمان عمر اور شمشاد کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت کو منظور کرتے ہوئے انہیں 10,10کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ ملزمان کو ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بیرون ملک منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔