عدالت نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26دہشت گردوں اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کی سماعت13جنوری تک ملتوی

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) انسداددہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26دہشت گردوں اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ملزم فرحان ملا کے وکیل کی عدم موجودگی پر 13جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمہ کوجیل میں قائم انسداددہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26دہشت گردوں اور اسلحة برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں فیصل صدیقی ۔عبید کے ٹو ،عامر سر پھٹا اور عامر تیلی سمیت دیگر دہشت گردوں کو پیش کیا گیا۔عدالت میں مقدمات میں نامزد فرحان ملا کے وکیل پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کو رینجرز نے 11مارچ2015کو ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :