سندھ ہائی کورٹ میں درخشاںپولیس نے نیب اہلکاروں کے خلاف دائر مقدمے کی رپورٹ جمع کرا دی

درخوا ستگذاکی جانب سے ایف آئی آر میں تاریخ کے غلط اندارج کی نشاندہی پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی آئی جی ساؤتھ کو طلب کرلیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں درخشاںپولیس نے نیب اہلکاروں کے خلاف دائر مقدمے کی رپورٹ جمع کرا دی ۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو معاملے کی تحقیقات اور خود نگرانی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں نیب اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر ملزم کوہر اساں کرنے سے متعلق دائر کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں پولیس نے نیب اہلکاروں کے خلاف دائر مقدمے سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی احکامات کے بعد ملزم سکندر ابڑو کی درخواست پر پولیس کی جانب سے نیب اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں سرویش اقبال ، بلال چوہدری سمیت چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ عدالت میں درخواست گزار نے نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی آر میں تاریخ کا اندراج غلط کیا گیا ہے ۔ جس پر عدالت نے ایس ایچ او درخشاں پر برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ سماعت پر ڈی آئی جی ساؤتھ کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 29 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :