سندھ ہائیکورٹ کا مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی جانب سے اینٹی کرپشن انکوائری کے خلاف دائر درخواست پر اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس کا فیصلہ طلب

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی جانب سے اینٹی کرپشن انکوائری کے خلاف دائر درخواست اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس کا فیصلہ طلب کرتے ہوئے 22 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے سنیٹر راحیلہ مگسی کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کردی۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی جانب سے اینٹی کرپشن انکوائری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت کو اینٹی کرپشن کے تفتشی افسر نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس میں سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف دائر مقدمہ کا جائزہ لیا جائے لہذا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے سینٹر راحیلہ کی مگسی کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ایٹی کرپشن حکام سے اجلاس کا فیصلہ اور ملزمہ کے خلاف تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف ٹنڈو الہہ یار میں دوران نظامت بدعنوانی اور سرکاری فنڈز میں کرپشن کرنے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانک میں روحیلہ مگسی کے دفتر پر چھاپا مارا بھی مارا گیاتھا۔سنیٹر راحیلہ مگسی نے اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری انکوائری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرارکھی یے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے پیپلز پارٹی کی ایما پر انتقامی کارروائی کے لئے پرانے مقدمات پر انکوائری کی جارہی ہے۔