سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار کی درخواست ضمانت پر نیب کو انکوائر ی مکمل کرنے کے لئی2فروری کی مہلت دے دی

جمعہ دسمبر 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار کی درخواست ضمانت کی سماعت نیب حکام کو انکوائری مکمل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے 2 فروری تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ ضیا لنجار کے اثاثہ جات کے خلاف انکوائری جاری ہے،دوران انکوائری مزید اثاثہ جات سنامنے آئے ہیں لہذا انکوائری مکمل کرنے میں مزید وقت لگے گا۔نیب حکام نے انکوائری مکمل کرنے کے لئے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کی۔عدالت نے نیب حکام کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔