گورنرپنجاب محمد رفیق رجوا نہ سے خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑاکی ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:28

گورنرپنجاب محمد رفیق رجوا نہ سے خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑاکی ..
لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے خیبر پختونخوا کے گورنراقبال ظفر جھگڑا نے گورنر ہاؤس لاہور میںملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ، فاٹا اصلاحات اور پارٹی امور سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر پنجاب نے کہا کہ پارلیمنٹ اور تمام آئینی اداروں کا استحکام اور جمہوریت کا تسلسل وقت ی اہم ضرورت ہے اور اس بات پرتمام سیاسی قیادت متفق ہے، انہو ںنے کہا کہ پاکستان کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل جمہوری نظام ہے اور ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی امور پر متحد ہو نا ہو گا،گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران اپنی تمام تر توانائیاں درپیش مسائل کے حل اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے وقف کی ہیں جس کے نتیجے میں عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے،گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ اختلاف جمہوری حق ہے تاہم اس کی آڑ میں آئینی اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :