ْگرد نہیں جمنے دینگے،پی ٹی آئی حدیبیہ کیس میں عدالت سے دوبارہ رجوع کرے گی‘عبدالعلیم خان

حکمرانوں کا جلدحساب ہونے والا ہے ،جس دن حکومت گئی ،کچا چٹھا کھل کر سامنے آ جائے گا‘پارٹی رہنمائوں سے گفتگو

جمعہ دسمبر 19:33

ْگرد نہیں جمنے دینگے،پی ٹی آئی حدیبیہ کیس میں عدالت سے دوبارہ رجوع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے حدیبیہ کیس کی فائل پر گرد نہیں جمنے دینگے اور پی ٹی آئی بہت جلد عدالت سے دوبارہ رجوع کرے گی ۔عبدالعلیم خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا جلد حساب ہونے والا ہے اور بظاہر معصوم بننے والوں کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری خرچے پر اخباروں میں اپنی بے گناہی کے اشتہار دلوانے والے خدا کا خوف کریں صرف چینی کمپنیاں ہی نہیں ترکی ادارے بھی مال بنانے میں حکمرانوں کے حصہ دار ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع ہونے کے بعد نواز لیگ ’’تحفظ کرپشن پارٹی‘‘ کے طور پر پہچان بناچکی ہے،کٹھ پتلی حکومت، درباری وزیروں اور حواریوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طور لوٹ مار کا حساب ٹل جائے لیکن اس مہم جوئی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مہنگائی،بیروزگاری اور مسائل کی چکی میں پسنے والے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں کہ حکمرانوںنے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر ملک کو اس حال تک پہنچایا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ خاندانی بادشاہت پر یقین رکھنے والے بڑی سوچ بچار کے بعد بالآخر ڈمی وزیر خزانہ رانا افضل کا انتخاب کیاہے لیکن ڈوریاں بیماری کی آڑ میں لندن کو پیارے ہوجانے والے اسحاق ڈار ہی ہلائیں گے۔