ملک کی سلامتی ترقی واستحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جنوری کو خیرپور میں جلسہ کرینگے دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا تو اہلسنت مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کرینگے ،ثروت اعجاز قادری میلاد مصطفی کے شہیدوں کے قاتلوں کو عملی طور پر گرفتار کرکے لواحقین کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،پیر سید سخی سردار علیشاہ جیلانی

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:15

ملک کی سلامتی ترقی واستحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ،سربراہ پاکستان ..
خیرپور،کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی ترقی واستحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ،دہشتگرد وں کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو انجام تک پہنچایا جائے ،کالعدم تنظیمیں بیرونی آقائوں کے اشاروں پر دہشتگردی کررہی ہیں ،دین اسلام دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اسلام کے معنی سلامتی و امن کے ہیں ، میلاد جلوس پر دہشتگردی کرنے والے اسلام دشمن ہیں ،مرتو سکتے ہیں سرکار دوعالمﷺ کا جشن ولادت منانا نہیں چھوڑ سکتے ،خیر پور میں میلاد جلوس پر فائرنگ کرنیوالے دہشتگردپریل شاہ ودیگر کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،حکومت اجازت دے سانحہ خیر پور میلاد مصطفی کے دہشتگردوں کو24گھنٹوں میں قبر سے بھی نکال لائیںگے ،14جنوری کو خیرپور میں جلسہ کرینگے اگر دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو اہلسنت کی تنظیمیں مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کرینگے ،پاکستان سنی تحریک اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کے لئے کوشاں ہے ،انشاء اللہ بہت جلد ملک میں غلامان مصطفی ﷺ کا راج ہوگا ،اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف قرار داد کی منظوری حق کی جیت ہے ،امریکا نے ہٹ دھرمی نہیں چھوڑی اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھی تو اس کے نتائج کا وہ خود ذمہ دار ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں درگاہ دیسو شریف میں جماعت اہلسنت سندھ کے امیر پیر سید سخی سردار علیشاہ جیلانی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پیر سید گل احمد شاہ جیلانی،مفتی علامہ ارشد سکندری اورPSTسندھ کے صدر نور احمد قاسمی ودیگر بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ علماء ومشائخ اہلسنت 2018کے انتخابات میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا ،اہلسنت امن پسند اور بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ایوانوں میں اہلسنت کو اس کا حق دلانے کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنا ہوگی ،اس موقع پر جماعت اہلسنت سندھ کے امیر پیر سید سخی سردار علیشاہ جیلانی نے کہا کہ امن کو فروغ اور معاشی ترقی کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ،مظلوم غریب عوام کو انصاف ملے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے ،میلاد مصطفی کے شہیدوں کے قاتلوں کو یقین دھانیوں کی بجائے عملی طور پر گرفتار کرکے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی دین و ملک کے لئے قربانیاں قابل فخر ہیں ،اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے تمام علماء ومشائخ اہلسنت سے رابطے تیز کرینگے ،ہمیں یکجا ہوکر ملک دشمن دہشتگردوں کو شکست اور نئی نسل کے مستقبل کو روشن منانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :