محکمہ آب پاشی سندھ کی جانب سے نہروں کی سالانہ صفائی اور مرمت کے سلسلہ میں 25دسمبر تا 10جنوری 2018پانی کی فراہمی بند رہے گی

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) محکمہ آب پاشی سندھ کی جانب سے نہروں کی سالانہ صفائی اور مرمت کے سلسلہ میں 25دسمبر تا 10جنوری 2018پانی کی فراہمی بند رہے گی ، اس دوران واسا اپنے آبی ذخائر سے محدود فرہمی آب کا عمل جاری کر رکھے گا ،صارفین قلت آب سے بچنے کے لئے حسب ضرورت پانی ذخیرہ کریں ۔میڈیا سیل واسا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ آب پاشی سندھ کی جانب سے دریائے سندھ سے نکلنے والی نہروں کی سالانہ صفائی اور ضروری مرمت کی غرض سے نہروں سے پانی کی فراہمی کا عمل تقریباً 15روز تک بند رہے گا جس کے باعث واسا مذکورہ نہر وں سے پانی حاصل نہیں کر سکے گا ،تاہم اپنے صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لئے وہ اپنے آبی ذخائر سے پانی کی فرہمی کا عمل جاری رکھے گا،اور اس کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ کسی بھی علاقے میں قلت آب کی صورت پیدا نہ ہو ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ آبی ذخائر محدود ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی عمومی مقدار سے قدرے کم ہوسکتی ہے ۔ لہٰذا واسا نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خصوصاًاس دوران پانی کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور بندش سے قبل ہی اپنی ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیں ۔ ترجمان نے مزید کیا ہے کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ بھی فراہمی آب کے عمل کو کس حد تک متاثر کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :