بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے معاملے پر پاکستان کو تاحال تفصیلات فراہم نہ کی جاسکیں

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور اب تک اس کی جانب سے پاکستان کو تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر بھارت کی جانب سے والدہ سے بھی ملاقات کرانے اور اس دوران ایک بھارتی سفارت کار کی موجودگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پاکستان نے بھارت کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کیلئے 25 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے جس کیلئے ویزے بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اب تک کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کے پاکستان پہنچنے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت سے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کی سفری تفصیلات، میڈیا کوریج اور سفارت کار کی تفصیلات پوچھی کی گئی ہیں لیکن بھارت اس حوالے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دفترخارجہ کی جانب سے پریس کانفرنس اورمیڈیا کوریج کی کھلی پیشکش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :