ویٹرنری یونیورسٹی میں مسیحی ملازمین کے لئے کرسمس کیک کا ٹنے کی تقریب

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:16

․ لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن نے گذشتہ روز کرسمس کے سلسلے میںمسیحی ملازمین کے لیئے کر سمس کیک کا ٹنے کی تقر یب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

تقر یب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پاسٹر جا وید تارا ، پرو وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ربا نی، نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر محمد عارف، جا وید یو نس کے علاوہ یو نیو ر سٹی کے مسیحی ملازمین اور فکلٹی ممبرا ن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹرپا شا نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی خوشیاں منانے پر مبارکباد دی ۔اُنہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی پاکستان کی قدیم یونیورسٹی ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ آپس میں اتحاد و تعاون کے ساتھ ملکر خوش اسلو بی سے کام کر تے ہیںنیز اُس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔ lh/mik/msc1833

متعلقہ عنوان :