ایم ڈی واسا کی لاہور کی تمام واٹر سپلائی لائنوں کی فلشنگ اور کلورینیشن ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:17

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیدزاہد عزیز نے صوبائی دارلحکومت لاہور کی تمام واٹر سپلائی لائنوں کی فلشنگ اور کلورینیشن ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کر دی،کسی بھی ٹیوب ویل پر کلورینٹر چالو حالت میں نہ ہوا توعملہ اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،وہ واسا ہید آفس میں واسا افسران کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے،سیدزاہد عزیز نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے، تمام ٹیوب ویلوں پر نصب کلورینیٹر زپر کلورین موجود ہو اوروہ درست حالت میں کام کررہے ہوں، تمام واٹر سپلائی لائنوں کی فلشنگ اور کلورینیشن ہنگامی بنیادوں پر کی جائے،اگر کہیں سے آلودگی کی شکایت موصول ہوتو وہاں پرپانی میں کلورین کی مقدار بڑھائی جائے اور واٹر سیمپل درست ہونے تک لائنوں کی صفائی جاری رکھی جائے، انھوں نے کمیسٹ واسا کو بھی ہدایت کی کہ لاہور شہر کے تمام علاقوں سے پانی کے نمونہ جات کی وصولی کی رفتار بڑھا دی جائے اور اگر کہیں سے پانی کے کوئی بھی نمونہ درست نہ آنے کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیا جائے اور اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے ۔

(جاری ہے)

واٹر سیمپل کی درستگی تک تمام عملہ اور افسران دفترنہ چھوڑیں۔انھوں نے کہا کہ تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹروں کے ساتھ صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں ہفتہ وار میٹنگ ہوگی اور تمام ڈائریکٹرز واٹر کوالٹی کی رپورٹ پیش کریں گے کہ ان کے علاقے میں آلودگی کی کتنی شکایات پائی گئی ہیں اور کتنی شکایات پرریمیڈی دی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ تمام ٹیوب ویلوں کی سرپرائیز چیکنگ بھی کی جائے گی۔ اورکسی بھی ٹیوب ویل پر کلورینٹر چالو حالت میں نہ ہوا توعملہ اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :