جن طلبہ وطالبات نے 22اکتوبر کو این ٹی ایس کے تحت انٹری ٹیسٹ دیا وہ یونیورسٹی سے رابطہ کریں،لیاقت یونیورسٹی جام شورو

جمعہ دسمبر 20:17

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2017ء)لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جن طلبہ وطالبات نے رواں برس 22اکتوبر کو این ٹی ایس کے تحت انٹری ٹیسٹ دیا وہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے سیلف فنانس اسکیم میں 2جنوری2018ء تک یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن سے رابطہ کریں۔