اساتذہ کے سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہیئے،ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:17

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) مہران یونیورسٹی جامشورو کی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن(اورک) کی جانب سے یونیورسٹی میں مقرر نئے اساتذہ کی تربیت کے لئے کرائے گئے پانچ روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ اساتذہ کے سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ نوجوان اساتذہ کو جدید دور کی ضرورت کے مطابق خود کو باخبر اور تیار رکھنا چاہیئے وائس چانسلر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے انقلاب کے بعد استاد کا کلاس میں کردار ماضی والا نہیں رہا اب وہی استاد طلبہ کو یاد رہیگا جو بات تخلیقی انداز میں کرنے کا فن جانتا ہوگا․ ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ ایسے تربیتی کورس سینئر استاتذہ کو بھی کرنے چاہئیں ․ اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی واحد سرکاری یونیورسٹی ہے جو نئے بھرتے کئے گئے لیکچراروں اور اسسٹنٹ پروفیسروں کی تربیت کے لئے ایسے کورس کراتی ہے اختتامی تقریب میں ورکشاپ کے آرگنائیزر اور ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ بھٹی نے رپورٹ پیش کی ورکشاپ میں ٹوٹل 20نئے استاتذہ نے تربیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :