تمام بلدیاتی ادارے 7 روزہ یوم قائدؒ کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائیں‘ منشاء اللہ بٹ

تعلیمی اداروں میں قومی ترانے ،تقریری،پینٹنگ، کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا جائے‘صوبائی وزیربلدیات

جمعہ دسمبر 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2017ء) صوبائی وزیربلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ 25دسمبر یوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے حوالے سے صوبہ بھر میںسات روزہ تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائیں۔

(جاری ہے)

قومی ترانے ،تقریری،پینٹنگ، کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا جائے اور طلباء میں پاکستان کے قیام کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر مسلمان لیڈران کی کوششوں بارے لیکچر دینے کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ نئی نسل کو پاکستان کے حصول بارے قربانیوں کا نذرانہ دینے بارے آگاہی حاصل ہو سکے۔

جبکہ آرٹس کونسلوںمیں انتظامیہ کے تعاون سے پاکستان کے قیام کے موضوع پر ڈرامے بھی پیش کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یوم قائدؒ کی 7روزہ تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں ۔اور یہ تقریبات صوبہ بھر میں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :