احتیاط ہر بیماری کا علاج ہے،ماحولیاتی بیماریوںسے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، ڈاکٹر عارف

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2017ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ امراض جلد کے پروفیسر ڈاکٹر عارف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے نجات کیلئے سنت نبوی ؐ صفائی کے عمل کو اپنی زندگی کا ہر ممکن حصہ بنانا چاہیے احتیاط بیماری کا علاج ہے ہمیں ماحولیاتی بیماریوں ‘فوگ ‘اور سموگ سے بجنے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چاہے محکمہ تحفظ ماحول اور دیگرمحکموںکی کاوشوںکے ساتھ ساتھ اپنے ماحول کو کاربن کے اخراج سے پاک کرنے اور آیندہ نسلوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے بطور ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنے معاشرتی فرائض کی بجاآوری کے لیے ضروری ہے کہ سموگ جیسے مسلے کو پڑھے لکھے افراد خصوصا طلبا طالبات عام لوگوں کو اس کے نقصانات کے متعلق بتائیں تاکہ افراد معاشرہ کو ماحول کی سنگینی کا احساس ہوسکے وہ اپنی ہوا ،پانی ،لینڈ اور گردو نواح کو آلودہ نہ کریں اور اپنے اپنے حصے کے درخت لگائے اپنی نئی نسل کو فطرت سے پیار اور اس کی دیکھ بھا ل کرنا سکھائیں تاہم حکومت ماحولیاتی قوانین بناکر اپنے نمائندوں سے بغیر شہریوں کی کمٹمنٹ کے عملدرآمد کیسے کروا سکتی ہے اس لیے آلودگی کے تمام عوامل کو ہر ممکن کوشش سے دور کرنے کی ضرورت ہے محکمہ تحفظ ماحول سے منسلک تما م ادارے شبانہ روز محنت کررہے ہیں لیکن سموگ سے بچنے کے لیے اوراپنے ماحول کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ تما م ا فرادمعاشرہ اپنے ماحول سے متعلق فرائض کو پورا کرتے ہوئے گاڑیوں کی بروقت ٹیو ننگ کروائیں اپنے لان وغیر ہ میں پتوں تک کو آگ نہ لگائیںپانی کوضائع نہ کریں، اس مسلے کو اپنی گفتگو کا حصہ بنائیں اور ماحول کے تحفظ کے لیے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

متعلقہ عنوان :