شر یف خاندان کی رہائش گاہ قصور کے رہائشیوں کا پولیس تشدد سے 3بچوں کے باپ کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2017ء) شر یف خاندان کی رہائش گاہ قصور کے رہائشی افراد کا پولیس تشدد سے 3بچوں کے باپ کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جاتی امراء کے باہر راجہ جنگ کے شہریوں نے پولیس تشدد سے ہلاک محمد اقبال کو انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی اور میڈیا کو بتایا کہ پولیس بھینس چوری کے شعبہ میں محمد اقبال کو پچھلے جمعہ کو لے کر گئی ا قبال کے تین بچے اور تین بچیاں ہیں بڑی بیٹی کی عمر چودہ سال ہے جو پولیس تشدد سے ہلاک ہو چکا ہے مظاہرین نے ایس ایچ او ذولفقارحمید کے خلاف ایف آئی آر دی ہیڈی پی او قصور پولیس کا ساتھ دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :