ن لیگ کی اداروں کے درمیان ٹکرائو کی پالیسی ملک میں بحران پیدا کرے گی،صدر پی ٹی آئی مغربی پنجاب رائے حسن نواز

جمعہ دسمبر 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2017ء) تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کے غم میں نیم پاگل ہو چکے ہیں،،ن لیگ کی اداروں کے درمیان ٹکرائو کی پالیسی بحران پیدا کرے گی،شریف برادران الیکشن کو مزید آگے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،الیکشن مقررہ وقت پر نہ ہوئے تو حکومت کا دما دم مست قلندر ہو جائے گا،کٹھ پتلی عباسی حکومت نواز شریف کے اشاروں پر چل رہی ہے۔

حدیبیہ پیپر ملز کیس نے نواز کا ہمیشہ کے سیاست سے مائنس کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ نااہل شخص کا عدلیہ پردوہرے معیارکا الزام توہین عدالت ہے انہیںاداروں پر جھوٹے الزامات لگانے پرشرم آنی چاہیے،شریف خاندان کی بادشاہت نے ملک برباد کردیا ہے،غریب خودکشی جبکہ حکمرانوں کی اسٹیل ملز،شوگرملوں،بنگلوں،پولٹری فارمز اوربینک بیلنس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بدقسمتی سے پاکستان میں چور چوکیدار بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل شخص کوبچانے اورکرپشن کا دفاع کرنے والی کرپٹ حکومت نے عوام کودکھوں،مصیبتوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، شریف خاندان اوران کے کرپٹ درباری جتنے مرضی جھوٹ پرجھوٹ بول لیں اب انہیں جیل جانے سے کوئی نہیں بچاسکتااب وہ باقی زندگی چکی پستے ہوئے گزاریں گے۔