صوبائی ورکنگ پارٹی کا 39واںاجلاس ،پنجاب میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرکی سکیم کیلئے 94 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

جمعہ دسمبر 20:18

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی39ویںاجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرکی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 94کروڑ 73 لاکھ 14 ہزار روپے کی منظوری دی ، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کی39ویں اجلاس میں جس ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی اس میں ضلع لاہور میں شوکت خانم چوک سے خیابانِ جناح کی جانب فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 94 کروڑ 73 لاکھ 14ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :