ڈائلسز یونٹ میں ادویات کی عدم فراہمی، گردہ کے مریض دوسرے شہروں سے ڈائلسز کرانے پر مجبور

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:19

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2017ء)حکومت پنجاب اور محکمہ صحت حکام کی جانب سے تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ڈائلسز یونٹ میں ادویات کی عدم فراہمی کی بنا ء پر گردہ کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو نہ صر ف ما لی بوجھ کا سا منا کرنا پڑتا ہے بلکہ دوسرے شہروں میں ڈائلسز کرانے کی سفری صعوبتیں اٹھانا پڑ رہی ہیں۔ ڈائلسز یونٹ میں پانچ مشینیں موجود ہیں ۔

لیکن حکومت اور محکمہ صحت حکام نے وعدہ کے با وجود ڈائلسز یونٹ کا بجٹ منظور نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران چشتیاں کے صدر حاجی حمید احمد صدیقی، سینئر نائب صدر خوشی محمد صراف ، جنرل سیکرٹری چوہدری نسیم صادق نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف و سیکرٹری صحت پنجاب سے اپنے مطا لبہ سے کہا ہے کہ تحصیل ہسپتال چشتیاں میں سالانہ2000سے زائد ڈائلسز کیے جارہے ہیں۔ڈائلسز کے مریضوں کے علاج معالجہ نہ ہونے کی بناء پر گردہ کے مر یضوں اور لو احقین میں سخت تشو یش پھیل گئی ہے چنانچہ تحصیل ہسپتال چشتیاں میں ڈائلسز ادویات کی فراہمی کیلئے فوری طور پر بجٹ منظور کیا جائے۔